ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے شجاعیہ میں 150 ٹارگٹس پر سو ٹن بارود برسا دیا،فلسطینی شہیدوں کی تعداد 413 ہوگئی

Shujaiyya under israel's attack, 150 targets in Shujaiyya hit by the IDF plans bombs and mussels, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے شجاعیہ محلے پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں، جس میں تقریباً 150 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ شجاعیہ "دہشت کا ایک گھونسلہ" ہے جسے حماس اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

IDF کا کہنا ہے کہ شجاعیہ کے علاقہ پر ہوائی حملوں میں تقریباً 100 ٹن گولہ بارود گرایا گیا۔

اس سے قبل، آئی ڈی ایف نے شمالی غزہ میں بیت حنون محلے میں اسی طرح کے بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے ایک سینئر رکن کے گھر کو بھی نشانہ بنایا، کیونکہ اس اپارٹمنٹ کو حماس گروپ "فوجی انفراسٹرکچر" کے طور پر استعمال کرتا تھا۔

غزہ میں فلسطینی ذرائع کے حوالے سے عرب میڈیا کا کہناہے کہ حماس کے حملوں کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 413 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 78 خواتین اور 41 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 121 سے زائد ہے۔

شجاعیہ کی غزہ سٹی میں اہمیت

شجاعیہ (عربی: الشجاعیہ)فلسطین کے شہر غزہ کا ایک گنجان آباد  علاقہ ہےے اور اس کی آبادی ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ غزہ کے شہر کے مرکز کے مشرق میں واقع ہے، اور آبادی کا اپنا مرکزی علاقہ صلاح الدین روڈ کے اس پار واقع ایک پہاڑی پر واقع ہے جو پورے غزہ کی پٹی میں شمال جنوب کی طرف پھیلی ہوئی ہے۔ شجاعیہ میں کئی قدیم عمارتیں، مساجد اور مقبرے ہیں۔ اس علاقہ کی فلسطین اسرائیل کونفلکٹ میں خاص اہمیت یہاں حماس گروپ کے کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔ اس علاقہ میں حماس کی سب سے زیادہ منظم عز الدین القسام بریگیڈ کے ارکان کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ 

شجاعیہ کی جنگ 2014

جولائی 2014 میں  اسرائیل کی فوج اور عزالدین القسام بریگیڈز کے درمیان 20 جولائی 2014 کو غزہ کی پٹی میں غزہ شہر کے علاقہ شجاعیہ میں خونریز جنگ ہوئی تھی۔  اسرائیل کی فوج کا تب بھی یہ کہنا تھا کہ شجاعیہ ایک "دہشت گردی کا قلعہ" بن چکا تھا، جہاں سے 8 سے 20 جولائی کے درمیان اسرائیل پر 140 سے زیادہ راکٹ فائر کیے تھے۔

اب بھی اسرائیل پر ہفتہ کے روز فائر کئے جانے والے راکٹوں کی بڑی تعداد شجاعیہ کے علاقہ سے فائر کی گئی تھی جنہوں نے غزہ کی سرحد سے ملحقہ اسرائیلی آبادیوں سمیت اسرائیل کے وسیع علاقہ میں تباہی پھیلائی۔