شمالی وزیرستان میں بدنام دہشتگرد عظیم اللہ آپریشن میں مارا گیا

9 Oct, 2023 | 01:10 AM

سٹی42: خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے  تبادلے میں دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی ہلاک ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عظیم اللہ سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

 علاقہ کے مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں