سکولز کل بند رہیں گے، اہم وجہ سامنے آگئی

9 Oct, 2022 | 10:05 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اساتذہ کی صوبائی حکومت کو کل ایک بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن، کل بھی تمام پرائمری سکولز (گرلز اینڈ بوائز) مکمل بند رہیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سکولوں کا 100فیصد سٹاف پشاور کے لئے نکلے گا، کل 6 اکتوبر سے بھی کہیں زیادہ تعداد میں اساتذہ کا سمندر پشاور میں ہوگا،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دوبارہ مرکزی شاہراہ پر ہوں گے، نماز عصر اسمبلی چوک میں ادا کی جائے گی،تمام اساتذہ ہر لحاظ سے متفق، متحد اور پرامن رہیں گے،کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی، کل کا دن آخری اور فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

صدر اپٹا کے پی کےعزیز اللّہ خان نے کہا کہ کل تمام اساتذہ کرام 11 بجے جناح پارک پشاور پہنچ جائے اور نماز ظہر صوبائی اسمبلی حال کے سامنے سڑک پر ادا کریں گے ۔

گزشتہ دنوں پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے، پشاور، احتجاجی اساتذہ پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر طاقت کا استعمال کیا، پولیس نے آنسو گیس، شلنگ اور شدید ہوائی فائرنگ  کی، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے باعث چھ اہلکاروں شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے,متعدد دیگر اہلکار کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے پرائمری ٹیچرز پنشن میں کٹوتی اور بے سکیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے، مظاہرین نے اسمبلی چوک میں جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے احتجاج کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا حکومت نے3 سال سے پیشن میں کٹوتی اور بے سکیل کا وعدہ پورے نہیں کیا، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا ناکام ہوئے تو پولیس اور انتظامیہ نے سڑک کھولنے کے لیے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اور شلنگ کی۔



مزیدخبریں