سابق صدر کی صحت سے متعلق اہم خبر

9 Oct, 2022 | 09:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا آصف علی زرداری مکمل صحتیاب ہوگئے، ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن کراچی سے ڈسچارج کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔سابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی ہسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں