(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی،بانڈزکی ادائیگیاں بھی وقت پرکریں گے,گزشتہ حکومت کی وجہ سےملک مسائل کاشکارہوا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کےلیےپیرس کلب نہیں جائیں گے۔1998ء میں ایٹمی دھماکے کے بعد بدترین معاشی پابندیاں لگیں، ہم نے کامیابی سے ان پابندیوں کا مقابلہ کیا۔ 5 برآمدی صنعتوں کے مسائل حل کیے ہیں۔ تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان بروقت قرضےاداکرےگا،بانڈزکی ادائیگیاں بھی وقت پرکریں گے،ہم قرضوں کوموخرکرانے کے لئےپیرس کلب نہیں جائیں گے،50ہزارڈالرزتک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہےوہ ریلیزہوجائیں گی۔
حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے ، عالمی ادارے بھی ہمارے کئے گئے معاہدوں کی تائید کریں گے، تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
سٹیٹ بینک نےواجب الاداادائیگی سےمتعلق ڈیٹافراہم کیا،ایل سیزسےمتعلقہ شکایات کاازالہ کریں گے،گزشتہ حکومت کی وجہ سےملک مسائل کاشکارہوا،تاجربرادری کےتحفظات دورکریں گے.