عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور محافل کا سلسلہ جاری

9 Oct, 2022 | 05:03 PM

 سٹی 42 : صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور محافل کا سلسلہ جاری۔پنجاب پولیس کے تمام اضلاع میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات جاری کرلئے۔

تفسیلات کے مطابق صوبےکے تمام اضلاع میں 2400 جلوسوں اور 1447 محافل میلاد النبیﷺ منعقدہ جلوسوں کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔پنجاب پولیس کے مجموعی طور پر 72 ہزار سے زائد اہلکار ، افسران و والنٹئیرز سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔سنٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم سے تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع اور حساس مقامات میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رہے گی۔صوبائی دارالحکومت میں سیف سٹی کیمروں مانیٹرنگ کی جا رہی ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر بھی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔علمائے کرام کے تعاون سے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔فیلڈ افسران ضلعی سطح پر قائم امن کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن رکھیں۔ شاہرات اور بازاروں میں نکلنے والے جلوسوں اور ریلیوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں