خیبر (جہانزیب آفریدی) خیبر باڑہ میں عید میلادالنبی ﷺ کا دن شیخ الحدیث کے خون سے رنگ دیا گیا ،ضلع خیبر باڑہ میں سرکاری سکول ٹیچر قتل کردیا گیا ۔
شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز نماز فجر کیلئے جیسے گھر سے نکلے فائرنگ کا نشانہ بنادیئے گئے ،مولانا گورنمنٹ سکول میں عربی کے ٹیچر بھی تھے،مولانا صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
یاد رہے کہ ملاکنڈ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگرد ہلاک، 3 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔