میکسیکو: اسکول کے 57 طالب علموں کو زہر دیدیا گیا

9 Oct, 2022 | 03:58 PM

ویب ڈیسک: میکسیکو کے ایک اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی میکسیکن ریاست چیاپاس میں پیش آیا جہاں ایک سیکنڈری اسکول میں پراسرار طور پر  57 طالب علموں کو زہر دیا گیا ہے جس کے بعد طلبا کی حالت غیر ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چیاپاس کے اسکولوں میں بچوں کو اتنی بڑی تعداد میں زہر دینے کا  یہ تیسرا واقعہ ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ بچوں کو زہر کس نے دیا ہے البتہ   والدین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بچوں نے شاید زہریلا پانی یا کھانا کھایا ہوگا۔

اس کے علاوہ والدین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جس پر انتظامیہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے گئے ایک طالب علم کی حالت غیر ہے جب کہ دیگر تمام طالب علموں کی صحت اطمینان بخش ہے۔

مزیدخبریں