وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر بھیجنے کی تیاریاں

9 Oct, 2022 | 02:52 PM

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر بھیجنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،  پرویز الٰہی  لندن میں کس سے ملاقات کرنے گئے؟ جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے لوگ مل سکتے ہیں؟  بڑی خبریں سامنے آگئیں ۔

  24 نیوز کےپروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘ میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الٰہی کو ڈر ہے کہ پنجاب میں عدم اعتمادکےووٹ کی درخواست منظور کی جاسکتی ہے ۔ 

  میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 113 دن ہو چکے ہیں اور   پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب تک جاری ہے اور چوہدری پرویز الٰہی  بغیر  اجلاس ملتوی ہوئے برطانیہ چلیں گئے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ان کو خوف ہے کہ کہیں عدم اعتماد کے ووٹ کی درخواست منظور نہ ہو جائے ۔جب تک اسمبلی کا اجلاس ملتوی یا ختم نہ ہو تب تک عدم اعتماد کی درخواست اسمبلی میں نہیں آسکتی اور پرویز الٰہی جانتے ہیں کہ اگر اجلاس ملتوی ہوا تو ان کے خلاف یا سپیکر کے خلاف درخواست گورنر کی جانب سے آسکتی ہے ۔ 

نجم سیٹھی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مونس الٰہی کے سب کرپشن کے کیسز ختم کر دیے گئے، ان کو عدالت سے ریلیف مل گیا ، لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جج کے بھائی یا کزن پی ایم ایل ق کے برطانیہ کے صدر ہیں  اور چوہدری پرویز الٰہی برطانیہ گئے تو انہوں نے درخواست کی کہ مجھے ائیر پورٹ کے دوسرے راستے سے باہر لے جایا جائے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا صحافیوں سے سامنا ہو اور ان کی جج کے بھائی سے ملاقاتوں کی تصاویر وائرل ہوں ۔ 

مزیدخبریں