چین، امریکا اور روس پاکستان کیلئے ایک پیج پر آگئے

9 Oct, 2022 | 02:44 PM

(سٹی 42) پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور، چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لئے ایک پیج پر آگئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے، ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔ 

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔ 

مزیدخبریں