ویب ڈیسک: سندھ میں نیا گورنر تعینات کردیا گیا ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔