سمجھتا ہوں جو میں نے کر دیا ہو کوئی اور نہیں کر سکتا:چیئرمین پی سی بی

9 Oct, 2022 | 09:50 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز  راجا کا کہنا ہے سمجھتا ہوں جو میں نے کر دیا ہو کوئی اور نہیں کر سکتا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا پاکستان ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جائے گی، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے اور جیتے گی۔ان کا کہنا تھا میرا فلسفہ ہےکہ کپتان کو مضبوط کرنا چاہیے، کافی عرصے بعد پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں ہیرا ملا ہے، بابر اعظم کوشش کر رہے ہیں اور کافی بہتری آ رہی ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم بنانے کے لیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے، مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پرواہ نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ جو میں نے کر دیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ رمیز راجا اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں