(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات سے قبل اپنے بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مخالفین الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میدان میں اُتر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات سے قبل 5 جلسے ہوں گے، 11 اکتوبر کو ننکانہ صاحب، 12 اکتوبر کو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں ہوں گے۔
اسد عمر نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات کے لیے مردان اور ضلع کرم میں 13 اکتوبر کو عمران خان خطاب کریں گے جبکہ آخری جلسہ 14 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا۔