ویب ڈیسک: کورین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج مزید دو بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، جاپان نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات جاری ہیں اورگزشتہ دو ہفتوں میں شمالی کوریا سات بیلسٹک میزائل فائر کر چکا ہے۔
رواں ہفتے شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، میزائل کے جاپان کی حدود سے گذرنے پر جاپان نے شدید مذمت کی تھی۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربوں میں تیزی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک اور نیوکلیئر میزائل تجربوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔