ویب ڈیسک: لاہور میں ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں نالے کی کھدائی کے دوران کام کرنے والے 3 مزدور مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس فیز 9 میں مزدور معمول کے مطابق نالے کی کھدائی کررہے تھے، اس دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بلال، ریاض اور الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔