ویب ڈیسک: معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اہم پیشرفت ،کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ این سی بی نے ویڈیو جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق دو روز قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آریان کو عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے شاہ رخ کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان اور ان کی دوست مونمُن دھمیچا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا کی جانب سے خفیہ انداز میں منشیات کروز شپ میں لے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
VVIP drug bust case: In an #Exclusive conversation with TIMES NOW’s Siddhant, brother of accused Munmun Dhamecha claims ‘all allegations against Munmun are false’.
— TIMES NOW (@TimesNow) October 9, 2021
Listen in. pic.twitter.com/vMqJS0RAQD
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این سی بی کی خاتون اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مونمُن دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے منشیات کی گولیاں برآمد کررہے ہیں۔دوسری جانب مونمُن دھمیچا کے بھائی نے این سی بی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔ خیال رہے 39 سالہ مونمُن دھمیچا ایک ماڈل ہیں اور وہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر میں رہتی ہیں۔