دس سالہ بچی سے زیادتی، پڑوسی ملوث نکلا

9 Oct, 2021 | 07:43 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   کورنگی بنگالی کیمپ میں دس سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے میں پڑوسی ملوث نکلا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے  کورنگی میں پڑوسی نے دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر  پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بنگالی ہے اور اسی عمارت میں کرائے پر رہائش پذیر تھا ۔دونوں کا میڈیکل کرایا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ جبکہ ملزم نے دوران تفتیش زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزیدخبریں