ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم جی بی مارخورز کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، درخواست میں گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے.
گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم جی بی مارخورز کے پیٹرن ان چیف رشید عالم فاروقی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جی بی مارخورز کو پی ایس ایل میں خصوصی طور پر شامل کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیشہ کم سہولیات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
گلگت بلتستان پاکستان کے ہر شعبے میں صف اول پر ہے لیکن پی ایس ایل میں شامل نہیں،ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کے شہری ہیں اور انہیں پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔