سٹی 42: شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر مشاورت جبکہ حکومت مخالف تحریک کیلئے پی ڈی ایم ان ایکشن، تحریک موسم سرما کے درمیان میں شروع کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا میری عیادت کے لئے تشریف لائے، ہماری پی ڈی ایم، کمر توڑ مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے بارے گفتگو ہوئی ہے۔ آٹے و چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ڈینگی سے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں، لوگوں کو بیڈ نہیں مل رہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سوئی ہوئی ہے تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے ملک میں فی الفور شفاف انتخابات کروائے جائیں اور یہی پی ڈی ایم کا بھی مطالبہ ہے اجتماعی کاوشیں کر کے ہی ملک کے حالات بہتر کئے جا سکیں گے۔ حکومت کیخلاف مہنگائی مارچ کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے، حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے۔ مہنگائی کےخلاف مارچ ہر صورت کرناہوگا۔
سربراہ پی ڈی ایم اے مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کمر توڑ مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے بارے گفتگو ہوئی آٹے و چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اپنےاہداف اورمقاصدکیلئےسنجیدہ اورمتحرک ہے۔ 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا تاریخی جبکہ 31 کو ڈیرہ غازی خان میں اجتماع ہو گا۔ فوری انتخابات ضروری ہیں، ملازمین کی برطرفیوں پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔