کرمنل ریکارڈ یافتہ گاڑی و موٹرسائکل خریدنے سے بچنے کیلئے نیا نظام متعارف

9 Oct, 2021 | 06:45 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    سیکنڈ ہینڈ گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر ،سی پی ایل سی نے گاڑیوں کی آن لائن ویری فکیشن کا نظام متعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق  اب سیکنڈ ہینڈ گاڑی یا  خریداری سے قبل گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیکل ویری فکیشن کی جاسکے گی۔ کرمنل ریکارڈ کی حامل تمام گاڑی و موٹر سائیکلز کاڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ حکام سی پی ایل سی آن لائن ویری فکیشن کی سہولت متعارف کرانے سے قبل شہری بزریعہ فون کال تصدیق کراتے تھے،۔

حکام سی پی ایل سی کو وہیکل ویری فکیشن سے متعلق یومیہ تین ہزار سے زائد کالز موصول ہوتی تھیں۔ شہری  اب سی پی ایل سی کی ویب سائٹ www.cplc.org.pk پر وہیکل ویری فکیشن کرسکیں گے ۔سی پی ایل سی حکام کے مطابق کسی بھی جرم میں استعمال شدہ گاڑی کا ریکارڈ ایک کلک پر سامنے آسکے گا۔

مزیدخبریں