شاہین عتیق: بیٹی کے جہیز کیلئے خراب فرنیچر دینے کا معاملہ، شہری نے فرنیچر ہاؤس بند روڈ کیخلاف 5 لاکھ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کر دیا۔ عدالت نے مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق صارف عدالت کے جج وسیم افضل میاں کی عدالت میں محمداویس نے زبیر فرنیچر ہاوس بند روڈ کیخلاف پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا، جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی کی شادی تھی جہیز میں اس نے فرنیچر دینے کیلئے زبیر فرنیچر ہاؤس سے رابطہ کیا، جب فرنیچر بنا اسے بیٹی کے سسرال بھجوا دیا۔
دو ماہ بعد ہی فرنیچر ٹوٹ گیا، سسرال میں بیٹی کو طعنے سننے پڑے اور بعد میں فرنیچر کو ہی بنیاد بنا کر بیٹی کو گھر سے نکال دیا۔ امجد سعید ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد فرنیچر ہاؤس کے مالک یکم نومبر کوطلبی کا حکم جاری کر دیا۔