ویب ڈیسک:معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلیمین مولانا نذر الحسنین عابدی نجفی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم عابدیہ مشن ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون کے خطیب و پیش امام تھے۔ مرحوم کی اتحاد بین المسلیمین اور اتحاد بین المذاہب کے حوالے سے بڑی خدمات تھیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام بارگاہ باب النجف میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی تدفین باب النجف امام بارگاہ کے احاطے میں ہی کی جائے گی۔