ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ اکرم کیس کا نیا رخ، ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Rambo in court
کیپشن: Accuse Rambo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: ضلع کچہری ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جانب سے اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پر ریمبو سمیت دیگر ملزموں کو ضلع کچہری پیش کیا گیا۔ وکیل ملزمان کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ ملزمان تو ہمیشہ ٹک ٹاکر کے ساتھ رہے۔ ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت دیگر نے ٹک ٹاکرکی جان بچائی۔

پراسیکیویشن نے موقف دیا کہ مدعیا نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں پر تصاویر اور ویڈیوز کا الزام لگایا ہے۔ ملزمان سے تفتیش مکمل کرنی ہے اور ویڈیوز برآمد کرنی ہے۔ انویسٹی گیشن میں گواہ کا اکثر رول سامنے آتا ہے، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا اس کیس میں کتنا رول ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے ریمبو سمیت دیگر ملزموں کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کو 13 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔