ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر 2 ڈرون حملے، 10 افراد زخمی

Drone attacks on King Abdullah Airport
کیپشن: Drone attacks on King Abdullah Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے  کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے 2 ڈرون حملوں کے نتیجے میں10 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی  فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا، تاہم ڈرونز کے ٹکڑے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود مسافروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 6 سعودی مسافروں سمیت 3 بنگلا دیشی اور ایک سوڈانی ملازم شامل ہے، حملے میں ائیرپورٹ کے کچھ حصوں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔اس سے قبل جمعرات کو بھی سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer