ویب ڈیسک: اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے صحتیابی کیلئے اپنے مداحوں اور فالوورز سے دعا کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹرپروینا نے اپنی تصاویرشیئرکیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی اسپتال یا کلینک میں موجود ہیں اور بلڈ ٹیسٹ کیلئے ان کے خون کا نمونہ لیا جارہا ہے ۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ، ‘ اورجب میں بیمارہوتا ہوں تو اللہ مجھے شفا دیتا ھے ۔ اللہ شافی اللہ کافی ‘۔تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں ۔وینا کی پوسٹ پران کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں۔