قیصر کھوکھر: غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر نے کا ٹھان لی گئی، کابینہ کمیٹی نے پنجاب کمیشن فارغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا بجٹ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اب شہریوں سے لوٹ مار نہیں کر سکیں گی، حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹز کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ کمیٹی نے پنجاب کمیشن فار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا بجٹ منظور کر لیا۔ کابینہ کمیٹی نے اس کمیشن کیلئے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا ہے, کمیشن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو ریگولر کرے گا۔
یہ کمیشن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو ختم کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے۔ یہ کمیشن جرمانہ کرکےغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو ریگولر بھی کرے گا۔ جسٹس (ر) عظمت سعید اس کمیشن کے سربراہ مقرر ہیں۔ جسٹس (ر) عظمت سعید کی ماہانہ تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔