ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جم کے شوقین نوجوان خبردار، خشک پروٹین شیک لینے سے جان کا خطرہ

Protein shake harmful
کیپشن: Protein Shake
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ جم میں سخت ورزش کرنیوالے افراد اور باڈی بلڈنگ کے شوقین نوجوان جسم بنانے والے امائنو ایسڈ، وٹامنز، کیفین اور پروٹین پر مشتمل پاؤڈر خشک حالت میں استعمال نہ کریں۔ دل کی بیماری سمیت خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر 20 سالہ بریاٹنی پورٹیلو کو خشک پاؤڈر لیتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا تاہم بروقت طبی مدد مل جانے سے جان بچ گئی۔ ایک تحقیق کے مطابق ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی 100 ویڈیوز میں سے صرف 8 افراد نے پروٹین شیک پانی میں حل کرکے لیا باقی 96 افراد خشک پاؤڈر استعمال کرتے نظر آئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ورزش اور باڈی بلڈنگ سے قبل لئے جانیوالے پروٹین شیک وغیرہ طریق کار کے مطابق پانی یا دودھ میں ملا کرلئے جاتے ہیں مگر کچھ نوجوان اسے سفوف کی حالت میں استعمال کرتے ہیں۔ جس سے فائدے کی بجائے سخت نقصان ہوسکتا ہے۔

 نیویارک کے کوہن چلڈرنز میڈیکل سنٹر کے ریسرچرز کا کہنا ہے سٹیمنے کو بڑھانے کے لئے استعمال کئے جانیوالے پاؤڈر کے ایک چمچ میں کافی کے چھ کپوں کے برابر کیفین ہوتی ہے جس سے اچانک بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے۔ اسی طرح سفوف کے ذرات اگرگلے میں پھنس کر پھیپھڑوں تک پہنچ جائیں تو نمونیا بھی ہوسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by BBC News (@bbcnews)

یادرہے برطانیہ میں یہ سپلیمنٹس ادویہ کی بجائے فوڈ کی کیٹگری میں فروخت ہوتے ہیں تاہم 18 سال سے کم عمر کے بچے انہیں نہیں خریدسکتے۔ اسی طرح ڈی ایم اے اے یعنی سنتھیٹک ایمفٹامائن پر مشتمل ''سنفرائن'' سپلیمنٹس کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم پاکستان میں صورت حال مختلف ہے یہاں ان کی خریدوفروخت پرکوئی چیک وبیلنس نہیں۔ ایسے تمام سپلیمنٹس سے نہ صرف شاپنگ مال بھرے پڑے ہیں بلکہ یہ اندھا دھند  آن لائن بھی فروخت ہورہے ہیں۔