نیلم منیر کا ساڑھی پہن کر ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

9 Oct, 2021 | 01:55 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی ساڑھی پہنے پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماڈل و اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان کی چند بڑی فنکاراﺅں میں ہوتا ہے، انہوں نےاداکاری کا آغاز "تھوڑا سا آسمان" سے  ٹی وی ڈرامے سے کیا، انہوں نے اپنی پرکشش شخصیت اور بے پناہ فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصہ میں وہ مقام حاصل کیا جو فنکاروں کی اکثریت پوری زندگی کام کر کے بھی حاصل نہ کر سکی۔ان کی بہترین پرفارمنس ٹی وی سیریز "دل موم کا دیا (2018) میں الفت کے کردار میں دیکھنے میں آئی جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ بھی ملا۔ انہوں نے فلم کی دنیا میں2017 میں قدم رکھا اُن کی پہلی فلم "چھپن چھپائی اور دوسری رانگ نمبر 2  تھی ،  دونوں فلموں نے باکس آفس پر کامیابی سمیٹی۔

 نیلم منیر کے مقبول ٹی وی ڈراموں میں تھوڑا سا آسان، میری صبح کا ستارہ، قید تنہائی، اچھے کی لڑکی، آنکھ مچولی، میں تم اور عمران ہاشمی، شہر دل کے دروازے، وفا بلوچ کی بے وفائی، جل پری اشک، میری سہیلی میری ہمجولی، میری بہن مایا، ڈرے ڈرے نیناں، تیرے مہربان، دیا جلے، مانگ، گمان ، کیوں ہے تو، ارینج میرج، کہیں دیپ جلے اور اوپر گوری کا مکان شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر ساڑھی پہنے ڈانس کر رہی ہیں۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز  کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ نیلم منیر کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

نیلم منیر کے چند مداحوں کی جانب سے اُن پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ کچھ انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ نیلم منیر پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بالکل ’ملنگ‘ لگ رہی ہیں ۔

مزیدخبریں