ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کی آنکھ سے آنسو کی بجا ئے پتھر نکلنے لگے ، ویڈیو وائرل

Indian girl cries stone tears
کیپشن: Indian girl cries stone tears
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  لڑکی کی ایک آنکھ سے آنسو کی بجا ئے پتھر نکلنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔

انسان کے جذباتی ہوکر آنسو نکل جانا ایک فطری عمل ہے، لیکن آنسو صرف پانی ہی ہوتے ہیں، لیکن بھارت میں ایک ایسی لڑکی ہے جس کی آنکھ سے آنسو پانی کی شکل میں نہیں بلکہ پتھر کی شکل میں نکلتے ہیں، لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس کی ایک آنکھ سے آنسوؤں کی جگہ پتھر پہلی مرتبہ 17 جولائی کو نکلے اور ابھی تک وہ یومیہ رو کر 10 سے 15 پتھر نکال چکی ہے۔  لڑکی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں لڑکی کی ایک آنکھ سے آنسو کی جگہ پتھر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، مذکورہ ویڈیو پر صارفین مختلف طرح کے کمنٹس کررہے ہیں.

دوسری جانب ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی سائنسی تحقیق موجود نہیں ہے، یہ لڑکی اپنی آنکھوں میں پتھر ڈالتی ہے تاکہ انہیں آنسوؤں کی طرح باہر نکال کر لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے، یا پھر کوئی اس کی آنکھوں میں یہ پتھر ڈالتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://youtu.be/Mom5oUF9sOM

Sughra Afzal

Content Writer