ویب ڈیسک: برائلرمرغی کا گوشت مزید 15 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، ریٹ میں پندرہ روپے اضافہ سے مرغی کا گوشت 354 روپے فی کلو ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلرمرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا۔ پندرہ روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 354 روپے فی کلو ہوگیا۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 339 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 236 اور پرچون ریٹ 244روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 163 روپے فی درجن مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 770 روپے رکھا گیا ہے۔
برائلرمرغی کا گوشت مزید 15 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا
9 Oct, 2021 | 09:21 AM