گلبرگ ( زین مدنی) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کردی۔
سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں نے ہلکے گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ ایشوریا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'ایشوریا رائے اس سیارے کی سب سے خوبصورت اور پْرسکون خاتون ہیں۔ اْنہوں نے لکھا کہ 'یہ سْن کر میرے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے کہ جب ایشوریا رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔
سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ 'مجھے اب اپنی خوبصورتی پر یقین آگیا ہے کیونکہ ایشوریا رائے نے کہا ہے، ایشوریا رائے اور سعدیہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے
واضح رہے کہ حال ہی میں ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو کہ پیرس فیشن ویک کی میزبانی میں ہونے والا ایک آئوٹ ڈور شو تھا۔ پیرس فیشن ویک میں شرکت کرنے کے لیے ایشوریا رائے کا تقریباَ دو سال کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی سفر تھا اور پیرس کے اس دورے پر ان کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔