( زین مدنی ) اداکارہ مہوش حیات نے آسکر ایوارڈ کمیٹی میں شامل ہونے پر کہا کہ ان کا نام شرمین عبید چنائے کے ساتھ ہے، اس پر انہیں فخر ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے آسکر کمیٹی میں شامل ہونے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے، انہیں فخر ہے کہ ان کا نام آسکر کمیٹی میں 2 دفعہ آسکر ایوارڈ میں نامزد ہونے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ شرمین عبید کی آسکر میں نامزد ہونے والی فلم کو دیکھنے کی منتظر ہوں، بالآخر یہی طریقہ ہے جس سے ہمارے ملک کا نام روشن ہوگا، ایک دن ہمارے ملک کا ٹیلنٹ دنیا میں ضرور مانا جائے گا، پاکستان زندہ باد۔