ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی اراکین کی جلیل احمد شرقپوری سے بدتمیزی

لیگی اراکین کی جلیل احمد شرقپوری سے بدتمیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نکالے گئے ارکان پر لیگی اراکین کا دھاوا، مولانا غیاث الدین کو اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے سے روک دیا گیا جبکہ جلیل احمد شرقپوری پر لوٹے پھینک دئیے گئے، فیصل نیازی سے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ لے لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے نکالے گئے مولانا غیاث الدین اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں جانے لگے تو لیگی اراکین اسمبلی انکے راستے کی دیوار بن گئے۔ لیگی اراکین نے مولانا غیاث الدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

جلیل احمد شرقپوری نے ن لیگ کے ارکان کے ردعمل سے بچنے کیلئے سیکورٹی کمرے میں پناہ لی۔ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ نے ان کو لیگی ارکان سے بچایا۔  جلیل احمد شرقپوری نے لیگی اراکین اسمبلی کے رویے کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست دے دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے آیا، واپس جانے لگا تو پی پی 138 کے رکن میاں روف نے بدتمیزی کی، دھکے دیئے اور غلیظ زبان استعمال کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا واقعہ اسمبلی کے اندر پہلے رونما نہیں ہوا، سپیکر اسمبلی اس رویے پر ایکشن لیں۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل احمد شرقپوری کی درخواست سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کارروائی کے لئے جلیل احمد شرقپوری کی کوئی درخواست نہیں آئی۔ واقعہ اسمبلی ایوان کے اندر نہیں ایوان سے باہر ہوا ہے، یہ معاملہ ان کی اپنی پارٹی کا معاملہ ہے۔

مولانا جلیل احمد شرقپوری اور غیاث الدین کے ساتھ ہونے والے سلوک کو دیکھ کر ایوان میں ہی نہیں گئے جب واپس جانے لگے تو ان پر لوٹے پھینک دئیے گئے۔ میاں جلیل اور ن لیگی اراکین کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔

لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی سے مسلم لیگ ن کے ارکان نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا کہا تو انھوں نے استعفیٰ لکھ دیا۔