کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، مسافر سے 39 قیمتی موبائل فون برآمد 

9 Oct, 2020 | 06:49 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) ڈپٹی کلیکٹر کسٹم کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی، برطانیہ سے آنے والے مسافر سے 39 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے، مسافر نے مہارت کے ساتھ موبائل فونز اپنے جسم پر چسپاں کیے ہوئے تھے۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری مرزا عرفان قطر ائیر کی پرواز کیو آر 620 سے لاہور پہنچا۔ ائیرپورٹ پر مشکوک حرکات کے باعث کسٹم حکام نے مسافر کو کاؤنٹر پر روک لیا، دوران تلاشی مسافر سے 39 موبائل فونز، درجنوں ہینڈ فری اور چارجز برآمد کر لیے۔ مسافر نے مہارت کے ساتھ موبائل فونز اپنے جسم سے چسپاں کیے ہوئے تھے۔

کسٹم عملے نے مسافر کے جسم سے چسپاں موبائل فونز اتارے۔ پکڑے گئے موباِل فونز میں آئی فون، سام سنگ اور مٹرولا کے فونز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی اشیاء کی مالیت 55 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

کسٹم حکام نے سامان قبضے میں لیکر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ کلیکٹر کسٹم عظمت طاہرہ نے شاندار کارروائی پر ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ائیرپورٹ ثاقب وڑائچ اور سپاہی وحید سمیت عملے کو شاباش دی۔

مزیدخبریں