سموگ سے کورونا بڑھنے کا انکشاف ہوگیا

9 Oct, 2020 | 06:33 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) سموگ سے کورونا بڑھ سکتا ہے ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ نے بڑی خبر سنا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محولیاتی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے یہ انکشاف کیا کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ لاہوریوں کے لیے کورونا کی آمد کا باعث بن سکتی ہے لہذا اس سلسلے میں فصل کی باقیات تلف کرنے کیلئے کسانوں کو مشینری دی جا ہی ہے اور جو کسان فصلوں کی کاشتکاری میں ان مشینریز کا استعمال نہیں کریں گے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے بتایا کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ شہر میں سموگ والے مقامات پر سموگ ٹاور لگا رہے ہیں جو سموگ کو اکھٹا کرکے پانی میں تبدیل کر دے گا، جس سے لاہور میں سموگ میں خاطرخواہ کمی نظر آئے گی۔

ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ نے ٹریفک سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 3 دن کے لیے پابندی لگائی جائے گی اور گاڑیوں کی مکمل مرامت کے بعد روڈ پر آنے کی اجازت دیں گے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت چالان کیے جائیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پڑوسی ملک میں کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کے باقیات کو جلایا جاتا ہے جس کا دھواں پاکستان میں آتا ہے، ممکن ہے اس کی روک تھام کے لیے بھارت کو خط لکھیں گے۔

لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ ہم سب کے لیے نقصان دہ ہے اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں