ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ٹک ٹاک بند

 پاکستان میں ٹک ٹاک بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹک ٹاک کے شوقین خواتین و حضرات کے لئے بری خبر آگئی۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔   پی ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کافی وقت بھی دیا گیا تھا۔

ایپلیکیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی لہذا، ملک میں ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد کے لئے اطمینان بخش طریقہ کار وضع کرنے کی صورت میں اتھارٹی فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ اگر اس کو بند کرنے سے مسائل حل ہوتے تو کب کے ہوجاتے، ٹک ٹاک پر فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والے اس ایپ کے بند ہونے پر دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے سے بھی فحاشی پھیلا سکتے ہیں، حریم شاہ کے کہا یہ بات غلط ہے کہ کسی کے مذہب کا مذاق اڑانا یا علماء کے خلاف بات کرنا مناسب نہیں۔ حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ برائی کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہئے اس کے خلاف ضرور آواز اٹھانی چاہئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer