(جنید ریاض)لاہور میں موسم بدلنا شروع ہوگیا ،15 اکتوبر کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی، موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی سموگ کے وار بھی شروع ہوں گے، نومبر میں سردی کے ساتھ ساتھ سموگ کی صورتحال بھی خراب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور کا موسم بتدریج بدلنا شروع ہوچکا ہے،15 اکتوبر کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی جبکہ سموگ کے وار بھی شروع ہوں گے، نومبر میں سردی کے ساتھ ساتھ سموگ کی صورتحال بھی خراب ہوگئی۔آج شہر کا موسم خشک ر ہنے اور شام میں موسم خوشگوار ہو نے کی پیش گوئی کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیاد ہ ہونے سے حبس بڑھےگا،آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شام میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہے گا، محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتہ کے روز بھی موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے گی پیش گوئی کی،اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم ر ہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جبکہ چترال اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،کشمیر ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ موسم میں تبدیلی رونماں ہونے پر محکمہ موسمیات کی جانب سےاہم پیش گوئی کی گئی کہ لاہور میں موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی سموگ کے وار بھی شروع ہوں گے، نومبر میں سردی کے ساتھ ساتھ سموگ کی صورتحال بھی خراب ہوگئی۔