حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد چھ کالج ٹیچرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی

9 Oct, 2020 | 11:48 AM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے ریٹائرمنٹ کے بعد چھ کالج ٹیچرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی، ترقی کا یہ نیٹیفیکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  حکومت پنجاب نے ریٹائرمنٹ کے بعد چھ کالج ٹیچرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے،ترقی کا یہ نوٹیفیکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں پروفیسر صفدر حسین ، رانا محمد اکرم ، فقیر حسین ، ریاض الحق ، محمد ظہیر احمد ، اصغر علی ملک شامل ہیں۔ حکومت پنجاب نے ان ترقی پانے والوں کو نئے گریڈ کے مطابق پینشن دینے کا حکم جاری۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ایک اور اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تمام سروس ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حکم دے دیا۔ محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو اساتذہ کا انفرادی ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

اساتذہ کا سروس ریکارڈ مکمل کمپوٹرائزڈ کرنے کے بعد مرحلہ وار ڈیجیٹل سروس بکس بنا دی جائے گی۔اس اقدام سے  اساتذہ کو تنخواہوں ، پینشن اور دیگر مراعات کے لئےسروس بک رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا تصدیق شدہ ریکارڈ 20 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کرنا تمام اتھارٹیز کے سربراہان کی ذمہ داری ہوگی۔غلط ریکارڈ فراہم کرنے پر متعلقہ سی ای اوز کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نےسکول انفارمیشن سسٹم پر ریٹائرڈ،مستعفیٰ،وفات اور برخاست ہونے والےاساتذہ کا ڈیٹا خارج کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے،سکول انفارمیشن سسٹم پر ریٹائرڈ،مستعفی ،وفات اور برخاست ہونے والے اساتذہ کا ڈیٹا تاحال دستیاب ہے جس کی وجہ  سےمحکمہ تعلیم کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔

 

مزیدخبریں