جعلی خبروں کی روک تھام کیلئےسرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان متحرک

9 Oct, 2020 | 10:48 AM

Shazia Bashir

جنید ریاض: سرونگ سکولز و کالج ایسوسی ایشن پاکستان نے سوشل میڈیا پر سکولوں کی بندش کے حوالے سے جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے تمام صوبوں کے وزراء تعلیم کو خط لکھ دیا، صدر میاں رضاء الرحمان  نے کہا ہے کہ  بحثیت قوم ہم مزید سکول بند کرکے اس نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
 

تفصیلات کے مطابق  تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی بھرمار،جعلی خبروں کی روک تھام کیلئےسرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان متحرک ہوگئی۔ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر تعلیم،چاروں صوبوں،آزادجشمیراورگلگت و بلتستان کے صوبائی وزرا تعلیم کو مراسلہ بھیجوا دیا۔

مراسلے میں سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پرکرونا کےبڑھنے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ مراسلے میں صدر میاں رضاءالرحمان نے مزید بتایا کہ 15اکتوبر سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے کی جعلی خبروں سےوالدین اور طلبہ میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ جعلی خبروں کی وجہ سےوالدین خوف سےبچوں کو سکول بھیجنے سے گریزاں ہیں ۔میاں رضاء  کا کہنا تھا  کہ بحیثیت قوم مزید اس نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز کو سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی، سکول سٹاف دوران ڈیوٹی فیس ماسک لازمی استعمال کریں گے، معاشرتی فاصلہ قائم رکھنے کے ساتھ طلبا ہاتھ ملانے سے گریز کریں، سکول و دفاتر کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ لازمی کیا جائے، کورونا سے متعلق آگاہی کیلئے کلاس رومز میں پمفلٹس آویزاں کرائے جائیں۔ 

 ترجمان محکمہ اینڈ پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

 
 

 

مزیدخبریں