ٹیکنیکل کالج کے قریب سے خاتون کی لاش برآمد

9 Oct, 2020 | 10:17 AM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام)اقبال ٹائون کے علاقے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، متعلقہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے باڈی کو ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، خاتون کی باڈی ستلج بلاک اقبال ٹاؤن کے ٹیکنیکل کالج کے ساتھ ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں خاتون کی شناخت اور اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔گزشتہ دنوں  فیکٹری ایریا کے علاقے سے شہری کی نعش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی نعش ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت صہیب شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثا کی تلاش جاری ہے۔ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ رواں سال لاہور  شہر میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، شہر میں پچیس افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں 283 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کر دیا گیا جبکہ گذستہ برس 275 افراد قتل ہوئے۔

پہلے نو ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی سات ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 9 واقعات رونما ہوئے اور شہر سے اب تک 5ہزار تین سو 31 گاڑیاں اور موٹر سائکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزیدخبریں