(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلاق یافتہ، بیواؤں، معذور اور باہمی تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی، اساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صرف طلاق یافتہ، بیواؤں، معذور اور اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی ہے، اساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
اساتذہ کے تبادلے پالیسی 2013 کے مطابق کیے جائیں گے، پالیسی کے مطابق شادی شدہ خواتین بھی تبادلوں کیلئے درخواست جمع کراسکیں گی، سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔