ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں اہم فیصلوں کی باضابطہ منظوری کا فیصلہ

 ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں اہم فیصلوں کی باضابطہ منظوری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں اہم فیصلوں کی باضابطہ منظوری کا فیصلہ، ایل ڈی اے سٹی ڈویلپمنٹ ایریا ون کا نام جناح سیکٹر رکھنے سمیت 9 نکات پر مشتمل ایجنڈا گورننگ باڈی سے منظوری کے لئے ارسال کردیا گیا۔

  ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ورکنگ پیپر کی منظوری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی،  ایل ڈی اے سٹی ڈویلپمنٹ ایریا ون کا نام جناح سیکٹر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، بیلٹنگ پالیسی، کمرشل و پبلک بلڈنگ سائٹس کی فروخت کا طریقہ کار کی منظوری لی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق اراضی بنام ایل ڈی اے ٹرانسفر کے لئے سٹیمپ ڈیوٹی اور سی وی ٹی کی بروقت ادائیگی کی منظوری لی جائے گی، ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی کی باضابطہ منظوری کے لئے ایجنڈا بھجوا دیا گیا، ایک کنال پر 25 لاکھ ، 10 مرلہ پر 16 لاکھ 75 ہزار اور 5 مرلہ ساڑھے گیارہ لاکھ تجویز کیے گئے ہیں ۔ ایگزیمپس پلاٹس پر 50 فیصد ڈویلپمنٹ چارجز فائل ہولڈر سے وصول کئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer