پاک سری لنکا ٹاکرا، میٹرو بس سروس معطل

9 Oct, 2019 | 11:42 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42)لاہوریوں کیلئے بری خبر،  پاک سری لنکا کے بڑے ٹاکرے کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج پھر کرکٹ میلہ سجے گا، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

  پاک سری لنکا آخری میچ کے سلسلے میں  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹروبس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا ہے، میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق فیصلے کے بعد بسوں کو واپس ڈپو پارک کردیا گیا، واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کو اس سے قبل بھی دو میچوں میں  بند کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں