حافظ شہباز علی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ اسٹیڈیم کی پچ نمبر سات پر کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ اسٹیڈیم کی پچ نمبر سات پر کھیلا جائے گا، گراؤنڈ اسٹاف نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے بھی بیٹنگ کے لئے سازگار پچ تیار کی ہے۔
دونوں ٹیموں نے تیسرے میچ سے قبل پریکٹس کرنے کی بجائے مکمل آرام کیا، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کےلئے پاکستان ٹیم میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے، عثمان شنواری، محمد نواز اور حارث سہیل کو قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے فتح کے ساتھ اختتام کریں جبکہ سری لنکن کپتان داسن شناکا آئی سی سی کی نمبر ون ٹی ٹونٹی ٹیم کو کلین سویپ شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔