سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سابق آئی جی پنجاب سمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد

9 Oct, 2018 | 06:17 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 پولیس افسران و اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ مشتاق سکھیرا نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے علاوہ 115 پولیس افسران و اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت میں مشتاق سکھیرا نے اپنے اوپر لگائے الزامات سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہوں کو کل طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نےمشتاق سکھیرا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طلبی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا کی درخواست مسترد ہونے پر ان کو طلب کیا جس پر انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر اپنے پانچ لاکھ کے ضمانت نامے داخل کرا دیئے۔

عدالت نے مشتاق سکھیرا کے پیش ہونے پر ان کے ساتھ ہی دیگر پولیس افسران اور اہلکار جو پہلے سے پیش ہو رہے تھے ان کو دوبارہ فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔

مزیدخبریں