ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"نوازلیگ نےجان بوجھ کر اداروں کومفلوج رکھا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت صوبائی وزراء کا بلدیات پر مشاورتی اجلاس ہوا،صوبائی وزراء ملک محمدانور،میاں خالد محمود،حسنین بہادر دریشک،سعید الحسن شان اورمحکمہ بلدیات کے سیکرٹری و دیگر اعلیٰ افسران نے نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں نئے بلدیاتی نظام پر منعقدہ اجلاس میں افسران نےنئے بلدیاتی نظام کے خدوخال پر بریفنگ دی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے بلدیاتی مسودے میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ بھی لیا گیا،شرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مربوط بنیادوں پر نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کی کوشش کررہے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد ازجلد کرانا چاہتے ہیں،بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے،پنجاب جیسے بڑے صوبہ  میں بلدیاتی اداروں کی ضروریات مختلف ہیں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز لیگ نے دانستہ بلدیاتی اداروں کو مفلوج کیے رکھا،مضبوط بلدیاتی نظام عوامی مسائل کو حل اور حکومتی ساکھ میں اضافہ کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer