قومی ریسلر انعام بٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعدلاہورپہنچ گئے

9 Oct, 2018 | 03:44 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستانی ریسلر انعام بٹ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کا کہنا تھا حالیہ میڈل اپنی اکیڈمی کے بچوں نے نام کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ  بیچ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن جیتنے کے بعد پی کے653پراسلام آبادسےلاہورپہنچ گئے ہیں،  جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، ترکی میں ہو نے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں انہوں نے چھ ممالک کے پہلوانوں کو شکست دی، لاہورایئر پورٹ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  جتنے بھی میڈلز جیتے ہیں والداور پاکستان کے لئے،ایسا کوئی ایونٹ نہیں ہے جس میں ہم نے میڈل نہ جیتا ہو، ہم نے چند سالوں میں 70 سے زائد میڈلز جیتے ہیں،ورلڈ چیمپین کا دفاع کرنا اعزاز کی بات ہےاور حالیہ میڈل میں اپنی اکیڈمی کے بچوں کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہناتھا کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں کامیابی پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ہمارے اکھاڑے کے حالات اچھے نہیں پھر بھی ہم ٹریننگ کرتے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ مبارکباد دینے کے ساتھ گوجرنوالا میں اکیڈمی قائم کریں تاکہ بعد مزید میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔

مزیدخبریں