(نبیل ملک) محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور ریڈار کے زیر کنٹرول 10 بین الاقوامی فضائی روٹس بند کردیئے۔
لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے بند کیے جانے والے10 فضائی روٹس 13 اکتوبر کے بعد تمام پروازوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔ تمام روٹس کو آپریشنل وجوہات کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جس کے متعلق انتظامیہ نے آنے جانے والی تمام پروازوں کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے عائد پابندی کا اطلاق ملکی و غیر ملکی تمام پروازوں پر برابر ہو گا جس پر عملدرآمد کرنا لازم ہے۔