نون لیگ کے اہم ترین رہنما کے سر پر نااہلی کا خطرہ منڈلانے لگا

9 Oct, 2018 | 02:41 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں (ن) لیگ کے ایم این اے برجیس طاہر کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے ایم این اے برجیس طاہر کو جواب کیلئے 24 اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ننکانہ صاحب سے ناکام امیدوار طارق باجوہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نون لیگ کے کامیاب ہونے والے ایم این اے نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے۔ رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر آریٹکل 62۔ 63 کے اہل نہیں رہے۔ انہیں دھاندلی سے جتوایا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل برجیس طاہر کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے کر حلقہ سے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے۔

دوسری جانب  ایم این اے برجیس طاہر کے وکیل نے عدالت سے جواب کیلئے   مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے  منظور کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں