ڈالر کی ایک بار پھر لمبی چھلانگ

9 Oct, 2018 | 01:29 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی ) انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 9روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،  آنے والے دنوں میں اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر نے ایک بار پھر لمبی اُڑان بھر لی ،ڈالر کی  پہلی قیمت 124.25سے بڑھ کر 137 روپے جا پہنچی،  ایک دن میں 12 روپے 75 پیسےکا اضافہ عوام پر مہنگائی کے کسی طوفان سے کم نہیں،فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کے حوالے سے بیانات اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مزیدخبریں